بغداد کے شمال میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کاروائی
عراقی ذرائع نے بغداد کے شمال میں ایک حفاظتی مرکز پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کی خبر دی ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے بغداد کے شمال میں طارمیہ کے علاقے الغزیلیہ میں عراقی فوج کے انسٹھویں بریگیڈ کے حفاظتی ٹاور کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ شروع ہو گئی. اس جھڑپ میں ایک عراقی سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تاہم دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔
عراقی سیکورٹی ذرائع نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے حمرین پہاڑی سلسلے میں واقع الرشاد نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔
ادھر عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں گیارہ عناصر پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک ٹولے کو نابود کر دیا گیا۔