Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • یمنی عوام نے فرانسیسی جھنڈے اور میکرون کی تصویر کو آگ لگائی

یمن میں فرانس کے صدر کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے عدن میں رسول خدا (ص) کی شان میں گستاخی کرنے اور فرانس کے صدر کی جانب سے اس کی حمایت کے خلاف ہزاروں یمنیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فرانس کے پرچم اور صدر میکرون کے پتلے کو نذر آتش کر دیا اور فرانس اور میکرون مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی یمن میں اس قسم کے مظاہرے ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر اور حکام کی طرف سے شان رسالتمآب میں گستاخی اور اہانت آمیز بیانات کے بعد پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا کے گوشہ و کنار میں فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانسیسی صدر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرانسیسی نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر کے بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس