Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • تاناشاہ آل خلیفہ نے مزید اکیاون بحرینیوں کو سزا سنائی

بحرین کی نمایشی عدالت نے منگل کے روز بحرین کے 51 شہریوں کو ملک کے حالات بگاڑنے اور ایک دہشتگرد گروہ کی تشکیل جیسے من گھڑت الزام کے تحت قید کی سزا سنائی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بنا کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی نمایشی عدالت نے ان افراد کو 5 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان افراد میں سے بعض پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

بحرین کی شاہی آل خلیفہ حکومت، اپنے بنیادی سیاسی سماجی اور مذہبی حقوق کے حوالے سے حکومت پر معترض شہریوں کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت سخت سے سخت سزائیں سناتی ہے جن میں عمر قید، پھانسی اور سلبِ شہریت جیسی سزائیں بھی شامل ہیں۔

عالمی اداروں نے بارہا اس قسم کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اور سماجی شخصیات کی سرکوبی قرار دیا ہے۔

بحرین میں فروری 2011 سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بحرین کی شاہی حکومت، عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور اپنے اتحادی ممالک کے فوجیوں کے ذریعے ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس