فلسطینی آبادیوں کا خاتمہ غیر قانونی ہے
فلسطینی وزیراعظم نے درہ اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی انہدامی کارروائیوں کی .شدید مذمت کی ہے
غاصب صیہونیوں نے وادی اردن کے صوبے طوباس میں فلسطینیوں کی ایک رہائشی کالونی کو مکمل مسمار کردیا ہے۔
فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی ایک اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ستر مکانات کو منہدم کیا ہے جس کے نتیجے میں اسّی فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔
فلسطین کے وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرانے کے لیے اپنا ا ثر و سوخ استعمال کرے۔
غاصب صیہونی حکومت فلسطینی آبادیوں کو مسمار اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کرکے، غرب اردن کے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔