Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

یمنی ذرائع نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعے کو الحدیدہ ، الجوف اور مآرب صوبوں اور اس ملک کے سرحدی علاقوں پر کئی بار بمباری کی ۔ خبروں کے مطابق سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی ضلع شداء کے علاقوں کو بھی اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔

سعودی اتحاد نے الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے اور توپخانوں سے گولہ باری کی۔

 گذشتہ دنوں سے یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور اس کے جواب میں یمنی جوانوں نے سعودی عرب کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب یمن کے صوبہ شبوہ کے عوام نے متحدہ عرب امارات اور اس سے وابستہ دہشتگردوں کے جرائم کا شکار ہونے والوں کی ایک تنظیم تشکیل دی ہے ۔ القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اس کے ایجنٹوں کے جرائم کی بھینٹ چڑنے والے یمنی خاندانوں نے جمعے کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امارات اور اس سے وابستہ دہشتگردوں کا شکار ہونے والوں کی تنظیم ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور ان کے ایجنٹوں  کو سزا دینے کے لئے تشکیل دی گئی ہے اور اس انجمن کا دوسرا مقصد حقائق کا پتہ لگانا اور عدالت کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا ہے ۔

 یمنی خاندانوں نے کہا کہ تمام وہ لوگ جن کے لئے حقیقت اور انصاف اہمیت رکھتا ہے انھیں چاہئے کہ ملت یمن کا ساتھ دیں اور یمنی عوام کی مدد کی  انسانی ، شرعی اور عظیم اخلاقی ذمہ داری کو پورا کریں۔

 

ٹیگس