Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بدامنی و دہشت گردی کی تازہ لہر

کابل، دہشت گردانہ حملوں ميں متعدد سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 مختلف حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار جاں بجق ہو گئے ہیں۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح کابل کے علاقے لبِ جار میں نصب بارودی مواد کا دھماکا کیا گیا،جس میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 1 اہلکار زخمی ہو گیا۔ اس سے قبل ایک حملہ رات گئے قلعہ وزیر میں کیا گیا، جس میں 2 افغان فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ روز افغان صوبے فاریاب کے شہر المار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمی ہونے والوں میں المار کے سٹی پولیس چیف کے علاوہ 12 پولیس اہلکار اور 8 شہری شامل ہیں، جبکہ 100 کے قریب دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

ٹیگس