Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • جدہ دھماکہ، سعودی عرب کا ہی کام ہے: مجتہد

سعودی عرب کے مشہور ویب لاگر مجتہد نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں لکھا کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے اپنی بلا وجہ گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لئے اس دھماکے کا منصوبہ بنایا تھا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشہور ویب لاگر اور شاہی خاندان کے رازوں کا انکشاف کرنے والے مجتہد کا کہنا ہے کہ جدہ دھماکہ، جان بوجھ کر سعودی عرب کی حکومت نے کروایا ہے۔

انہوں نے جدہ شہر میں غیر مسلمانوں کے ایک قبرستان میں ہونے والے دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ جدہ دھماکہ، سعودی عرب کی علماء کونسل کے بیان سے جڑا ہوا ہے، دھماکے کا منصوبہ بڑے ہی احمقانہ انداز میں بنایا گیا تھا، یہ دھماکہ بھی سعودی عرب کے مخالف صحافی جمالخاشقجی کے قتل کے منصوبے سے کم احمقانہ نہیں ہے۔

مجتہد لکھتے ہیں کہ سعودی عرب یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس کام سے ایک تیر سے دو شکار کر لے گا، پہلا یہ کہ وہ باقی بچے اسلام پسندوں کو ختم کر دے گا اور دوسرا مغرب کی ہمدردی حاصل کر لے گا اور محمد بن سلمان کی خراب ہو چکی شبیہ کو بہتر بنا سکے گا۔

واضح رہے کہ جدہ میں غیر مسلمانوں کے ایک قبرستان میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس