Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • شام میں دہشتگردوں کی منتقلی کے لئے اسرائیل اور امارات کا مشترکہ تعاون

متحدہ عرب امارات کا ایک انٹیلیجنس وفد دہشتگردوں کو جنوبی شام کے شہروں میں منتقل کرنے کے ایک منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کے دورے پر ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے شامی مخالفین کے نام سے ایک عسکری گروہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام شام میں ابوظہبی کی فوجی اسٹریٹیجی کے تناظر میں انجام پا رہا ہے اور اسی بنا پر شام مخالف گروہوں کے کچھ سابق سرغنوں سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مدد لی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پندرہ ستمبر کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔

ٹیگس