نائیجریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزکی کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے
Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
نائیجریا کی نام نہاد عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
نائیجریا کے مسلمان لیڈر شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ایک پرامن ریلی میں ان کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز شیخ زکزکی کی نائجریا کی ایک نام نہاد عدالت میں پیشی ہے۔
ان کے حامیوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک پرامن ریلی نکال کر ان کی رہائی پر زور دیا، ریلی کے شرکا اپنے ہاتھوں میں شیخ زکزکی کی تصاویراٹھائے ہوئے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے کہ جن میں بڑی تعداد میں خواتين بھی موجود تھیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو دسمبر 2015 زاریا میں واقع ان کے گھر پر حملہ کرکے گرفتار کرلیا تھا۔