Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ڈی ایٹ اجلاس میں میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے پر زور

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ڈی ایٹ کے رکن ممالک کے اجلاس میں میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اس ایک روزہ اجلاس کے اختتام پر، "میڈیا کی ترقی اور ڈی آٹھ کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون سے متعلق باکو دوہزار پچیس کا اعلامیہ" جاری ہوا۔

باکو دوہزار پچیس کے اعلامیے میں میڈیا کی ترقی اور ڈی آٹھ کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون، میڈیا تعاون کے فروغ اور مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ترقی پر زور دیا گیا۔

جمہوریہ آذربائیجان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران، ملیشیا، نائیجیریا، پاکستان اور ترکیہ کے نمائندے، اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم ڈی آٹھ کے رکن ہیں۔

یادرہے میڈیا فورم اجلاس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے درمیان علاقائی مکالمے، تعاون اور یکجہتی کو بہتر بنانا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس