Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی انٹیلی جنس کے ساتھ داعشی سرغنہ کے تعلقات کا انکشاف

عراقی ذرائع نے بعض خفیہ دستاویزات کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تکفیری دہشت گرد ٹولے داعش کے نئے سرغنہ کے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

الفرات نیوز کا کہنا ہے کہ بعض خفیہ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے نئے سرغنہ میر محمد سعید عبد الرحمن المولى ماضی میں امریکی ایجنٹ رہا ہے۔

ابو ابراہیم القرشی کے نام سے معروف داعشی سرغنہ کے ماضی میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ  قریبی تعلقات استوار رہے ہیں اور اس نے 2008 میں عراق کی بوکا جیل میں ایک تفتیش کے دوران امریکی فوج کو بعض خفیہ اطلاعات فراہم کی تھیں۔

عراق کی بوکا جیل میں امریکیوں نے داعش سے منسلک عناصر کو تربیت دی اور امریکہ نے داعش کا اصلی گروہ جیل میں تشکیل دیا۔ ذرائع کے مطابق داعش نے 2019 میں ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد القرشی کو داعش کا نیا سرغنہ نامزد کیا۔

ٹیگس