Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں نے عراق سے اپنا بوریا بستر سمیٹ لیا

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا جلد ہی انخلا عمل میں آئے گا۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اسپوتنک خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے امریکی فوج نکلنے کی تیاریاں کر رہی ہے اور امریکہ اور عراق کے مابین ہونے والے حالیہ سمجھوتے کے مطابق پہلے مرحلے میں عراق سے 500 امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کا انخلا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کا انخلا ٹائم فریم ورک کے مطابق جلد ہی ہو جائے گا۔

اس سے قبل عراق کے وزیر خارجہ  فؤاد حسین نے اس ملک سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کے حوالے سے کہا تھا کہ مصطفی الکاظمی کی حکومت عراق سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کی پابند ہے اور امریکی حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس