میں ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا خواہش مند ہوں: ٹرمپ نے اپنی سابقہ خواہش کا دعویٰ پھر دُہرایا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی سابقہ خواہش کے دعوے کو دُہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک سمجھوتہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر اپنی اس خواہش کا دعویٰ دُہرایا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ "میں واقعی ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ تہران بھی ہمارے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے۔"
امریکی صدر ٹرمپ، جو اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، کسی بھی ممکنہ معاہدے کی تفصیلات یا خاکے کا ذکر کیے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ کچھ علامات موجود ہیں اور یہ کہ "ایران موجودہ حالات میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔"
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے "مذاکرات کا دروازہ" کھلا رکھا ہے اور ہر معاہدہ امریکہ کے مفاد اور خطے کے تحفظ کی ضمانت پر مبنی ہونا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس نے کبھی مذاکرات کی میز کو ترک نہیں کیا بلکہ یہ امریکہ ہی تھا جو مذاکرات کے دوران اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوا اور ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایک ایسا موضوع ہے جس پر کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں کئے جا سکتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ"میرے خیال میں اگر ایران چاہے تو ہم بہت جلد ایک بہت اچھے معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔"
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel