Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran

صیہونی دہشتگرد ٹولے کے سرغنہ (وزیر اعظم) نتن یاہو کو دوہزار اٹھارہ میں اپنےالیکشن کیمپین کے دوران شہید محسن فخری زادہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی ٹولے نے اس سے قبل بھی ڈاکٹر محسن فخری زادہ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا تھا۔

اس بات میں شک نہیں ہے کہ ایرانی قوم کے دشمن کا یہ دہشت گردانہ اقدام، ایرانی قوم کے سائنسدانوں کی ترقی اور کامیابیوں کو روک پانے میں ان کی ناتوانائی کی علامت ہے اور ملک میں ایسے سائنسداں ہیں جو خاموشی سے پورے عزم کے ساتھ وطن عزیز کو خودکفیل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 


ایرانی دانشوروں کو شہید کرکے دشمن اس خام خیالی میں ہے کہ وہ ایران کی علمی اور سائنسی ترقی کو روک لیں گے ، جبکہ تاریخ نے ثابت  کیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدام کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ  پہلے سے زیادہ دلگرمی سے ایران اسلامی نے  ہر شعبہ میں ترقی کی ہے اور کرتا رہے گا۔ 

 

ٹیگس