Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل کا انتخاب

حسین ابراہیم طه، اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل بن گئے ۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناتولی کی رپورٹ کے مطابق نائیجر میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں چاڈ سے تعلق رکھنے والے حسین ابراہیم طه کو نیا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔

حسین ابراهیم طه، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے یوسف العثیمین کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

حسین ابراهیم طه نومبر 2021 میں موجودہ سیکریٹری جنرل کی مدت ختم ہونے کے بعد اس عہدے پر براجمان ہوں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک ہیں جس کا قیام 1969 میں عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ 5 سال کیلئے ہوتا ہے۔

ٹیگس