Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۲ Asia/Tehran
  • اسرائيل سے امارات کے تعلقات کے قیام کا شاخسانہ، دبئی منشیات کے اسرائيلی اسمگلروں کا ٹھکانہ بن گیا

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ جب سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے ہیں، تب سے دبئي، اسرائيلی اسمگلروں کا ٹھکانہ بن گیا ہے۔

 اسرائیلی ٹی وی چینل نے اتوار کے روز ایک اعلی سیکورٹی افسر کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں منشیات کے بہت سے اسمگلروں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے سرغنوں نے اپنی سرگرمیاں دبئی منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائيل کے چینل بارہ نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ جب تمام اسرائيلیوں کے لیے امارات سے تعاون کا راستہ کھل گيا ہے تو اسرائيلی مجرموں نے بھی دبئي میں ایک بڑی منڈی تلاش کر لی ہے۔

رپورٹ میں اسرائیل کے ایک اعلی پولیس افسر کے حوالے سے بتایا گيا ہے کہ یہ مجرم اپنے آپ کو اسرائيلی تاجر بتاتے ہیں اور یہ حقیقت چھپاتے ہیں کہ وہ خطرناک مجرم ہیں، یعنی بظاہر وہ زمین و جائیداد خریدنے اور ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری میں شرکت کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن در حقیقت وہ منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کررہے  ہیں۔

ٹیگس