صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینوں کے درمیان تصادم
غاصب اسرائیلیوں اور فلسطینوں کے درمیان ایک تصادم میں کئی فسلطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی دہشتگردوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق پناہ گزین کیمپ میں شہید خالد حمد کے گھر پر تصادم اس وقت ہوا جب باوردی صیہونی دہشتگردوں نے خالد حمد کے بیٹوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی دہشتگردوں کی جانب سے خالد حمد کے 2 بیٹوں معاذ اور محمد کو اغوا کرنے کی کوشش پر فلسطینی نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
اس دوران غاصب دہشتگردوں نے فلسطینوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے گولے داغے، جس کے نتیجے میں کم ازکم 4 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
صیہونی ذرائع اس جھڑپ کے دوران اپنے باوردی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
فلسطینی مسلمانوں کے خلاف غاصب صیہونی دہشتگردوں کی جانب سے اس طرح کے وحشیانہ اقدامات ایک ایسے وقت کئے جا رہے ہيں کہ جب علاقے کے بعض عرب ممالک نے اسرائیل کی خودساختہ حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا شرمناک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔