Dec ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے رہا شدہ قیدی، افغانستان کے مکمل کنٹرول میں ہیں

افغانستان کے نائب صدر نے کہا ہے کہ جیل سے رہا ہونے والے طالبان قیدی پوری طرح سیکورٹی نگرانی میں ہیں۔

افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ طالبان کے اہم عنصر اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے سرغنہ قاری سردار اور قاری ذبیح اللہ افغانستان کی سیکورٹی فورس کی مکمل نگرانی میں ہیں۔  

افغانستنان کے نائب صدر نے کہا کہ طالبان کے رہا کئے جانے والے افراد ہی صوبۂ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائی کے اصلی ذمہ دار ہیں۔ کابل میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور راس ویلسن نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان گروہ کو قطر سمجھوتے کی بنیاد پر توقع ہے کہ وسط دسمبر تک ان کے مزید سات ہزار قیدی آزاد ہو جائیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حکومت، سمجھوتے کے مطابق طالبان کے پانچ ہزار سے زیادہ قیدیوں کو آزاد کرنے کے وعدے کو پورا کر چکی ہے اور اب طالبان کو چاہئے کہ وہ جنگ بندی کا اعلان کر کے ثابت کریں کہ وہ امن عمل کے پابند ہیں۔

ٹیگس