Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • طیب اردوغان کے معتمد خاص اسرائیل کے لئے ترکی کے سفیر منصوب

انفرہ نے خودساختہ اسرائیلی حکومت کے لئے اپنے سفیر کو تل ابیب ميں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے

سلطنت عثمانیہ کے تخت و تاج کے وارث طیب اردوغان نے اپنے ایک معتمد خاص کو اسرائیل کے لئے سفیر منصوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سفارتکاری کے فرائض منصبی 40 سالہ افق اولوتاس انجام دیں گے۔ اسرائیل کے لیے نامزد ترکی کے سفیر افق اولوتاس کیریئر ڈپلومیٹ نہیں ہے، وہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوغان کے قریبی افراد میں سے ہیں، اور انہیں فلسطین کاز کا حامی تصور کیا جاتا ہے۔ ترکی کے نئے سفیر ہربو یونیورسٹی یروشلم کے گریجویٹ ہیں۔ 

خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان دو سال قبل 2018 میں اس وقت تعلقات منقطع ہو گئے تھے جب اسرائیل کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کیے گئے تھے، اس واقعے پر ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر بلا لیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے بھی انقرہ سے اپنے سفیر کو واپس بلایا تھا۔

مبصرین کے مطابق ترک حکومت کا یہ اقدام نئی امریکی انتطامیہ سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش تصور کیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس