Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ

عراقی فوج نے بصرے میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شہر بصرہ میں الوعد الصادق آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا مقصد داعش کی باقیات اور مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنا ہے ۔

بصرہ آپریشن کے کمانڈر نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں فوج، پولیس، علاقے کی بارڈر سیکورٹی فورس، سیکورٹی و انٹیلیجنس ادارے اور رضاکار فورس الحشد الشعبی  کے جوان بھی شامل ہیں۔

درایں اثنا عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے بلد علاقے میں متعدد کارروائیاں کر کے داعش کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذلت آمیز شکست کے باوجود عراق کے جنوبی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں داعش کی باقیات اب بھی موجود ہیں۔

عراق کی فوج اور الحشد الشعبی، اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے باقیات کے خلاف اب تک کئی کارروائیاں انجام دے چکی ہے ۔

ٹیگس