Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • کورونا میں مبتلا دو وزراء پارلیمنٹ پہنچ گئے

​​​​​​​ملائشیا میں کورونا میں مبتلا دو وزراء کی پارلیمنٹ میں موجودگی پر حزب اختلاف کا واک آؤٹ

اطلاعات کے مطابق ملائشیا میں دو وزرا نے جنہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہو نے کے باعث قرنطینہ میں ہو نا چاہئے تھا، پارلیمنٹ میں چلے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اپوزیشن کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ رائے شماری میں ماسک پہن کر اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کر تے ہو ئے پارلیمنٹ میں حاضر ہو ئے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

 مذکورہ سیاست دان رواں ماہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے لیکن اس کے باوجود انہیں ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شریک ہو کر ووٹ دینے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

 

ٹیگس