Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ہم بموں کی بارش میں مذاکرات نہیں کر سکتے: ولید جنبلات

دروزیوں کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ ولید جنبلات نے کہا ہے کہ ہم بموں کی بارش میں مذاکرات نہیں کر سکتے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ولید جبنلاط نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات میں کہا کہ ہم اس سے قبل تمام ممالک کے ساتھ تمام موضوعات پر مذاکراکرات کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کر چکے ہیں لیکن ہم دشمن کی بمباری کے سائے میں مذاکرات نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا کہ ہم لبنان سے دشمن کے باہر نکلنے، مکمل جنگ بندی، اس کی برقراری اور جنوب کے باشندوں کی واپسی جیسے موضوعات پر مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انھوں نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بارے میں کہا کہ اس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

ولید جنبلاط نے ہتھیاروں پر فوج کی اجارہ داری کے بارے میں کہا کہ ہم لبنان کی فوج کی تقویت چاہتے ہیں لیکن فوج کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس