Dec ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے لئے پروازوں پر بندش

سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں کورونا وبا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان سے سعودی عرب کے لئے جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کم ازکم 18 پروازیں معطل ہو گئی ہيں۔

وزارت داخلہ کے مطابق پابندی عارضی ہے لیکن صورتحال کے پیش نظر اس میں توسیع ہو سکتی ہے، وزارت صحت کی ہدایات پر یہ فیصلہ نئی قسم کے وائرس سے مقامی شہریوں سمیت غیر ملکی لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو 8 دسمبر2020 کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے وہ افراد 14 دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیں، تاہم وہ افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

ٹیگس