Dec ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بد امنی کا بول بالا، دھماکوں میں 18 جاں بحق و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سمیت دو مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں قریب ۲۰ افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل کے ساتویں سیکورٹی زون میں بم کا یہ دھماکہ منگل کی صبح ہوا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں پل چرخی جیل کے چار ڈاکٹر شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ تین روز کے دوران کابل میں ہونے والا یہ تیسرا بم دھماکہ ہے جن میں اب تک تقریبا پندرہ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت  مختلف شہروں اور علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں سے افغان عوام میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے۔ ان حملوں میں طالبان کی کوئٹہ کونسل کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔ یہ کونسل خطرناک ترین دہشت گرد عناصر پر مشتمل ہے جو پاکستان و افغانستان کے عوام منجملہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں گزشتہ شب صوبائی دارالحکومت چاریکار شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ میں سڑک کے کنارے نصب 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں صوبائی ہائی وے پولیس چیف ولی محمد سمیت 5 پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ٹیگس