Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شمالی شام پر ترکی کے حملوں کا سلسلہ جاری

ترک حکومت شام کے شمالی علاقے میں پی کے کے اور ڈیموکریٹک اتحاد پارٹی کے فوجی بازو " وائی پی جی " کے اڈوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے پی کے کے اور ڈیموکریٹک اتحاد پارٹی کے فوجی بازو " " وائی پی جی " کے ٹھکانوں پر ترک فوج کے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شمالی شام میں پی کے کے اور وائی پی جی کی موجودگی علاقے میں عدم استحکام کا اصلی عامل ہے۔

چلیک نے شمالی شام میں پی کے کے اور وائی پی جی کے خلاف جنگ جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد قیام امن اور انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنا ہے۔

انقرہ ایسے عالم میں ترکی کی حکومت کے مخالف کرد چھاپہ مار منجملہ پی کے کے اور وائی پی جی کو دہشتگرد سمجھتا ہے، جب ترکی کی فوج، دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے بہانے گذشتہ دو برسوں سے شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور ترک فوج ان علاقوں میں تعینات ہے۔

شامی عوام ،حکومت اور عالمی برادری ، شمالی شام میں ترک فوج کی جارحیت کی بارہا مذمت کر چکی ہے۔

ٹیگس