Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • 2021 کے آخر تک اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات قائم ہو جائیں گے

اسرائیلی اخبار جیروسلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ریاض 2021 کے آخر تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔

اسرائیلی اخبار جیروسلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان 2021 کے آخر تک تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل جلد ہی پورا ہو جائے گا اور اگلے 12 مہینوں میں اس کے نتیجے برآمد ہونے لگيں گے۔

حالیہ دنوں میں اس طرح کے دعوؤں کے بارے میں سینیئر اسرائیلی حکام کے بیانات میں تضاد پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

تقریبا ایک ہفتے پہلے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس کے وزیر الی کوہن نے کہا تھا کہ اگلے کچھ برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ معاہدہ ٹرمپ کے وائٹ ہاوس سے نکلنے یعنی 20 جنوری سے پہلے نہیں ہو پائے گا۔

اسی طرح اسرائیل کے اس وزیر نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات 2021 کے آخر تک قائم ہو جائیں گے۔

ٹیگس