Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر، اسرائیل میں تشویش

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر غزہ کے گلی کوچوں کی رونق بنی ہوئی ہیں اور اس سے اسرائیلی حکام کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد صیہونی حکام کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اوخائی ادرئی نے منگل کے روز  اپنے ٹوئٹر ہنیڈل پر جنرل سلیمانی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کی گلیوں میں جنرل قاسم سلیمانی کی بڑی تصویر۔

انہوں نے گستاخانہ ٹوئٹ کرتے ہوئے غزہ کے باشندوں سے جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے بارے میں سوال کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اس بیان کے باوجود غزہ پٹی کے باشندوں نے غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی بڑی تصویر لگائے رکھی۔

اس تصویر پر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا وہ بیان بھی درج تھا جو انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کے وقت دیا تھا اور انہیں بیت المقدس کا شہید قرار دیا تھا۔

 

ٹیگس