Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی کی جائے شہادت پر لمحۂ شہادت کی منظر کشی۔ ویڈیو

عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہیدی المہندس اور انکے شہید ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی عوام نے بڑی تعداد میں جائے شہادت پر آکر حاضری دی اور اُس مقام پر ایک خصوصی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران شہدا کے لمحۂ شہادت کی منظر کشی بھی کی گئی جسے دیکھنے کے بعد حضار مجلس نے بصدائے بلند اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور اسے ’شیطان اکبر‘ خطاب کیا۔

جنرل سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور انکے ساتھیوں کی جائے شہادت پر لمحۂ شہادت کی منظر کشی
 

بغداد ایئرپورٹ: ایران کے معروف نوحہ خواں اور مداحِ اہلبیت، میثم مطیعی شہدائے استقامت کی برسی پر منعقدہ ایک عظیم الشان مجلس میں مداحی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس مجلس میں ہزاروں عراقیوں نے شریک ہو کر امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے محاذ استقامت کے عظیم کمانڈروں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹیگس