صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، دو فلسطینی زخمی
Jan ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔
غاصب صیہونی ٹولے کے باوردی دہشتگردوں نے جنوبی جنین کے قباطیہ ٹاون میں فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔
دوسرا واقعہ جنوبی بیت لحم میں واقع پناہگزیں کمیپ میں پیش آیا جہاں صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے پہلے دن سے لیکر دو ہزار بیس کے اختتام تک ایک لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے گیارہ ہزار دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد شہید ہوئے ہیں۔