Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • الفیاض کے خلاف پابندی امریکہ کی بے بسی کا مظہر ہے: تحریک النجبا

عراق کی النجبا تحریک کے ایک اعلی عہدیدار نے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے سربراہ فالح الفیاض کے خلاف عائد کی جانے والی پابندی کو امریکہ کی ناتوانی کی علامت قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی النجبا تحریک کے ایک اعلی عہدیدار ہاشم موسوی نے گزشتہ برسوں کے دوران عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مقابلے میں امریکیوں کی شکست و ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کی تحلیل اور اس کے خلاف اپنی سازشوں میں ناکامی کے بعد امریکہ کی جانب سے اس عوامی فورس کے سربراہ کو نشانہ بنایا جانا ایک شکست خوردہ اقدام شمار ہوتا ہے۔

الحشد الشعبی کی کمیٹی نے بھی ایک بیان میں فالح الفیاض کے خلاف پابندی سے متعلق امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، ’’ہمارے کمانڈروں سے امریکی وحشت زدہ ہو گئے‘‘ کا ہیشٹیگ ٹرینڈ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی بیرونی سرمایہ کاری کے کنٹرولنگ دفتر نے جمعے کی رات اعلان کیا ہے کہ فالح الفیاض کا نام امریکہ کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیگس