Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • صدر ہاؤس کے ایک ترجمان کے قتل پر اشرف غنی کا ردعمل

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وطن کے ہمدرد انسانوں کو نشانہ بنائے جانے کو اسلامی اقدار کے منافی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے دہشتگردانہ حملے میں ایوان صدر کے ایک ترجمان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے بڑھتے ہوئے تشدد سے پتہ چلتا ہے کہ وہ قیام امن کی پابندی کے جذبے کے برخلاف بے گناہ عوام کے قتل کے درپے ہیں۔

افغانستان کے صدر نے سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس جرم کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی کوشش کریں۔

اتوار کو پبلک پروٹیکشن آفس کے ترجمان ضیاء ودان کی گاڑی کو کابل کے کارتہ نو علاقے میں مقناطیسی بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دو ساتھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس ملک میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں نے طالبان کا رکن ہونے کا کھل کراعتراف کیا ہے۔

ٹیگس