ملک اور علاقے کی سکیورٹی میں علاقائی ممالک کا کردار اور تعاون اہم ہے: عراقی وزیر
Jan ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے علاقے کی سیکورٹی میں ایران ، عراق اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ، عراق کے بعض علاقوں میں پوری طرح سرگرم ہے اور یہ داخلی خطرہ بدستور موجود ہے۔
انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کے درمیان کشیدگی، عراق کی داخلی اور سیکورٹی صورت حال پر اثر انداز ہوتی ہے۔
فواد حسین نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ملکوں اور ایران کے ساتھ عراق کے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ان تعلقات کے بارے میں ہماری فہم، مغرب کی فہم سے مختلف ہے ۔ عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، عراق اور خلیج فارس کے عرب ممالک، علاقے کی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔