Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی نسل پرستی کے سلسلے میں فلسطین کی شکایت پر بین الاقوامی تنظیم کا نوٹس

نسل پرستی مخالف ایک بین الاقومی تنظیم نے صیہونیوں کے نسل پرستانہ اقدامات کے سلسلے میں فلسطینی عوام کی شکایات پر نوٹس لینے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطین نے صیہونیوں کے نسل پرستانہ اقدامات کے سلسلے میں اپنی شکایت ایک انسداد نسل پرستی کمیٹی کو ارسال کی تھی جسے اُس نے قبول کر لیا ہے۔

المالکی نے مزید کہا کہ فلسطین کو اپنی اس شکایت کے نتائج کا انتظار ہے اور خود ساختہ غاصب ریاست اسرائیل کو کمیٹی کی جانب سے کی گئیں درخواستوں کا جواب دینا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ انساد نسلی امتیاز کمیٹی خودمختار اور آزاد ماہرین کی ایک بین الاقوامی کمیٹی ہے جس کا کام نسل پرستی کے خاتمے کے لئے آمادہ کئے گئے کنوینشن کے نفاذ کے حوالے سے حکومتوں کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلسطین بارہا انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں صیہونی جرائم کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرا چکا ہے۔

ٹیگس