Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف عربوں کا اتحاد بنانے کی کوشش، نتن یاہو منامہ اور ابو ظہبی کا دورہ کریں گے

صیہونی حکومت کی سیکورٹی اور انٹلیجنس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کے ابوظہبی اور منامہ دوروں کا مقصد، ایران کے خلاف عرب- اسرائیل محاذ کو سرگرم کرنا ہے۔

صیہونی ویب سائٹ دبکا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نتن یاہو کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دوروں کا مقصد، ایران کے خلاف خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ مل کر اتحاد بنانا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو فروری کے پہلے ہفتے میں متحدہ عرب امارات اور منامہ کا دورہ کریں گے اور ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد اور بحرین کے امیر سے ملاقات کریں گے۔

دبکا فائل نے صیہونی حکومت کے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا مقصد، ایران کے خلاف عرب-اسرائیل اتحاد بنانا ہے جس کی بنیاد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں آبراہم معاہدے کے ذریعے رکھی تھی۔

ٹیگس