امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے: یمن
یمن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا، دہشت گردی کی ماں ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی العماد کا کہنا ہے کہ امریکا نے یمنی قوم کا قتل عام کیا ہے لیکن ہمیشہ خود کو سیاسی ثالث کے طور پر پیش کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا تحریک انصار اللہ کو امریکا کے دہشت گردوں کی فہرست میں اس لئے شامل کیا گیا کیونکہ یہ گروہ، مزاحمتی محاذ کا حصہ ہے۔
انہوں نے العہد ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصار اللہ پر پابندی عائد ہونے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ اس نے دنیا کی استعماری طاقتوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا اور اس طرح کی پابندیاں، امریکی جمہوریت کے لحاظ سے صحیح قدم ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ امریکا اپنے مخالفین پر پابندیاں عائد کرتا ہے، ان کا قتل عام کرتا ہے یا ان کے خلاف جنگ شروع کر دیتا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے رکن علی العماد کا کہنا تھا کہ تحریک انصار اللہ کے بانی حسین الحوثی نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کا نعرہ بلند کیا۔