Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران نے حق دوستی ادا کر دیا، قطر نے ایران کا شکریہ ادا کیا

قطر کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے زمانے میں ایران نے جس طرح سے ہماری مدد کی اسے ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ویسے تو ترکی اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں تاہم پابندیوں کے زمانے میں ایران نے جس طرح سے ہمارا ساتھ دیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پابندیوں کے زمانے میں ہر طرح سے ہماری مدد کی۔

اس سے پہلے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران، علاقے کا ہی ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہماری مشترکہ سرحدیں ہیں۔

حالانکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی قطر کی سرحدیں ملتی ہیں تاہم اس میں کتنا فرق ہے یہ قطر کے سابق وزیر اعظم کے بیان سے واضح ہو جاتا ہے۔ قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران، دونوں ہی ہمارے پڑوسی ملک ہیں لیکن ایران ایسا ملک ہے جو کسی کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا۔

ٹیگس