Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • شامی علاقوں کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ اور ترکی کی ملک میں غیر قانونی فوجی موجودگی اور شامی علاقوں کے محاصرے کے خلاف شام میں زبردست احتجاجی ہوا ۔ مظاہرین نے شام کی قانونی حکومت کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جارحیت کی مذمت کی۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور کے باشندوں نے امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جانب سے الحسکہ اور القامشلی کے محاصرے اور دشمنانہ اقدامات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکه اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر شامی حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی کے خلاف نعرے درج تھے۔

امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام  سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

 

ٹیگس