سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
سعودی عرب نے سفارت کاروں اور ادارہ صحت کے کارکنوں سمیت دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر کورونا وائرس کے پھیلاو کا بہانہ بنا کر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے لگائی گئی ہے ۔
پاکستانی ایرلائن پی آئی اے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاو کا بہانہ بنا کر ایک بار پھر پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جب سے کورونا وبا شروع ہوئی اس وقت سے اب تک سعودی عرب اور عرب امارات نے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 6 ہزار 400 افراد ہلاک ہوئےہیں ۔