Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکا اپنے وعدے سے پلٹا، طالبان نے دی سخت دھمکی

امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے، امریکا کے اس اعلان پر طالبان نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

قطر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکا نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس کے فوجی فی الحال افغانستان سے نکلنے والے نہيں ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جار کربی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

حالانکہ اس سے پہلے امریکا نے قطر میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے دوران کہا تھا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کو مئی 2021 تک وہا سے نکال لیا جائے گا۔

افغانستان کے بارے میں امریکا کا یہ نیا نظریہ، قطر میں جاری امن مذاکرات کے ناکام ہونے کی وجہ بنی ہے جس میں طالبان بھی شریک ہے۔

امریکا کو پتہ ہے کہ افغانستان کے بارے میں جاری امن مذاکرات کے کامیاب رہنے کی صورت میں اس ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز باقی نہيں رہ پائے گا۔

در ایں اثنا طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے قطر معاہدے پر عمل نہیں کیا تو پھر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کئے جائیں گے۔

ٹیگس