Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق، صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کی پیشگی کارروائیاں

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش دہشتگرد گروہوں کا تعاقب کرنے کے لئے پیشگی کارروائیاں انجام دینے کی خبر دی ہے۔

عراق میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر شداد التمیمی نے جمعرات کو العھد ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں کی تلاش اور ان کا صفایا کرنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی دہشتگردوں کی جڑوں کا پتہ لگانے کے لئے بھی پیشگی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

 شداد التمیمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائیاں، دباؤ ڈالنے کا امریکی ہتھکنڈہ شمارہوتی ہیں کہا کہ غاصب امریکیوں کے ہاتھوں عراق کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور وہ داعش دہشتگردوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں۔

 نومبر دوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں اس دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصر اب بھی موجود ہیں۔ 

رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے گزشتہ ایک برس کے دوران عراق میں داعش کے حملوں کو پسپا کرنے اور عراقی صوبوں سے داعش کا صفایا کرنے کے لئے اہم کردارادا کیا ہے۔

ٹیگس