داعش پر بجلی بن کر گرے رضاکار فورس کے میزائل
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے ملک کے مشرقی صوبے دیالہ کے نفط خانہ علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے صوبہ دیالی کے نفط خانہ علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
عراقی رضاکار فورس نے اسی طرح ایران کی سرحد سے لگے عراقی علاقوں میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
صابرین نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر خبر دی ہے کہ رضاکار فورس کے جوانوں نے دقیق اطلاع کے بعد داعش کے خفیہ ٹھکانے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عراقی رضاکار فورس کی اسی طرح دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ عراقی فورس نے بھی رضاکاروں کا ساتھ دیا اور علاقے میں گشت شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز نفط خانہ علاقے میں داعش کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں عراقی رضاکار فورس کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔