Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق، دہشت گردوں کی سزائے موت رکوانے کی کوششیں تیز

عراقی پارلیمنٹ میں السائرون دھڑے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی تائید میں تاخیر کا سبب، ملک کے صدر پر غیر ملکی دباؤ ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق السائرون دھڑے کے سربراہ بدر الزیادی کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے دہشت گردوں کو سزائے موت نہیں دی جا پا رہی ہے۔

انہوں نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق، جو عراقی عوام کے قتل میں ملوث ہیں، خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک اور دیگر ممالک سے ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صدر برہم صالح پر دہشت گردوں کی سرائے موت کی تائید روکنے کا دباؤ ہے، صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی سرائے موت کے فرمان کی فورا تائید کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سزائے موت نہ دیئے جانے کی وجہ سے ان میں یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ وہ عراقی قوم کو نشانہ بناتے رہیں اوران کا کچھ بگڑنے والا نہیں ہے۔

 

ٹیگس