شمالی غرب اردن میں پانچ فلسطینی نوجوان زخمی
شمالی غرب اردن میں صیہونی فوج کے حملے میں پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے شمالی غرب اردن کے کفرقدوم دیہات کے باشندوں کو زد و کوب کیا جو ہر ہفتے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔
کفرقدوم دیہات کی عوامی استقامتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مراد شتیوی نے کہا کہ اس دیہات میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے شروع ہوتے ہی صیہونی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے اور ربر کی گولیاں فائر کرنا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے جس میں ایک امدادی کارکن بھی شامل ہے۔
صیہونی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور وہاں کے باشندوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار یا انہیں زد و کوب کر کے زخمی اور حتیٰ شہید کرتے رہتے ہیں۔