Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۷ Asia/Tehran
  • بلی تھیلے سے باہر آ گئی، 10 سال بعد اسرائیلی طیارے کی ترکی میں لینڈنگ

اسرائیل کے ایک مسافر بردار طیارے نے 10 سال بعد استنبول میں لینڈنگ کی۔

ترک صدر کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی ظاہر کئے جانے کے بعد صیہونی ذرائع نے اس حکومت کے ایک مسافر بردار طیارے کے استنبول ایئرپورٹ پر اترنے کی خبر دی ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے صیہونی حکام کے حوالے سے اتوار کو ایک رپورٹ میں لکھا کہ دس سال بعد، اسرائیل کا ایک مسافر بردار طیارہ، سنیچر کی شام کو استنبول کے ایئرپورٹ پر اترا۔

واضح رہے کہ ظاہری طور پر ترک حکام صیہونی حکومت کے خلاف موقف رکھتے ہیں لیکن پردے کے پیچھے ان کے تعلقات خاص طور پر تجارتی تعلقات کبھی ختم نہیں ہوئے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ترکی نے متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے قیام کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

صیہونی حکومت کا مسافر بردار طیارہ ایسی حالت میں استنبول کے ایئرپورٹ پر اترا کہ حال ہی میں میڈیا ذرائع نے تل ابیب- انقرہ کی قربت کی خبر دی تھی۔

 

ٹیگس