Feb ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق، دا‏عش کے خلاف الحشد الشعبی کا کریک ڈاؤن

عراق میں داعش کے خلاف حشد الشعبی بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کاروائی شروع ہو گئی ۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔عراق کی سیکورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن  بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔

اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔

الحشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران " ثارالشہدا" سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔ الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر " حمید ابراہیم السہلانی" یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کاروائی کا مقصد " العیث" اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے۔ "حمیدابراہیم السہلانی " نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے اس ادارے کے سربراہ عبد الوہاب الساعدی کے قتل کی خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے.

الفرات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر عبدالوہاب الساعدی کے قتل یا زخمی ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کا مقصد داعش کے باقیات کہ جو عراق میں پھر سراٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، کے خلاف جدوجہد میں سیکورٹی اداروں کے لئے مسائل کھڑا کرنا ہے۔

عراق کے انسداد دہشتگردی کے ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا میں جن پیجز اور اکاؤنٹس پر اس طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان کا اس ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ادارے نے عراقی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحیح خبریں معتبر ذرائع سے حاصل کریں۔

ٹیگس