Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  •  دہشت گردوں نے امن مشن کو بھی نہيں بخشا

افغانستان، سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے یواین او امدادی مشن کی گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا گيا۔

افغانستان میں کابل جلال آباد شاہراہ پر سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں افغان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے 5 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

 افغان میڈیا کے مطابق کابل جلال آباد ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا گذشتہ رات ہوا۔

دہشت گردی کے واقعے میں اقوام متحدہ (یو این) کے امدادی مشن کے قافلے میں شامل افغان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بنی۔

 یو این اے ایم اے کا کہنا ہے کہ واقعے میں یو این امدادی مشن کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

یو این امدادی مشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان پروٹیکشن سروس ڈائریکٹوریٹ کے 5 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔

 

ٹیگس