افغانستان، دہشت گردی کے واقعات میں شدت
Feb ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
افغانستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ واقعات میں متعدد افراد جاں اور زخمی ہوگئے۔
رکن صوبائی کونسل دین محمد کے مطابق ضلع چھپا درا میں پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں گشت پر تھی، وین کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر فیروز سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم محفوظ رہے جب کہ قندھار میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکا قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پر آج صبح کیا گیا۔ دھماکے میں اسکول کی عمارت سمیت اطراف کی املاک کو نقصان پہنچا۔
اُدھر ننگر ہار میں بھی دھماکا ہوا ہے۔ ننگرہار پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔