شام پر صیہونی حکومت کا پھر حملہ اور دمشق کا بھرپور دفاع+ ویڈیو
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے دار الحکومت کو نشانہ بنایا جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے میں اسرائیلی ميزائیلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوج کے میزائیل حملوں کا دفاع کیا ۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی دشمن نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔