ظ
ترکی میں معاشی بدحالی کی علامات
ترکی میں غربت کے سبب شادی شدہ جوڑے کی خودکشی کا المناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
استنبول میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار جوڑے کی خود کشی کے واقعے نے ترکی میں بڑھتی ہوئی غربت سے متعلق خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بعد لگنے والی پابندیوں کے باعث ترکی میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کی سرکاری پالیسیوں کے نتیجے میں یہ جوڑا مالی مشکلات کا شکار تھا۔
مذکورہ جوڑے نے 9 فروری کو اپنے ایک سالہ بچے کو پڑوسی کے حوالے کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس جوڑے کی خود کشی والے دن ہی ترکی نے متنازعہ طور پر 2023 تک چاند پر اترنے کے لیے نیا خلائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
استنبول میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے صدر کنعان کافتانسی اوغلو نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ملک میں غربت اور بھوک نہیں ہے وہ بتائیں کہ کیا ہمیں اس چھوٹے بچے یا ان نوجوانوں کے لیے پریشان نہیں ہونا چاہئے جو یکایک دنیا سے چلے گئے۔