سعودی شہری، بن سلمان سے نجات حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں : مضاوی الرشید
سعودی عرب کی آمرانہ خاندانی حکومت کے مخالف ایک گروہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر سعودی عوام اٹھ کھڑے ہوں تو بن سلمان کی حکومت سے نجات پا سکتے ہیں۔
عربی ٹوئنٹی ون کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے التجمع الوطنی گروہ کی ترجمان مضاوی الرشید نے کہا ہے کہ اگر سعودی شہری اب بھی خاموش رہیں گے تو اس ملک کی حکومت عوام میں خوف و وحشت پیدا کرنے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔
مضاوی الرشید نے امریکہ کے سابق صدور کی جانب سے سعودی حکمرانوں کی مدد کے تجربے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جوبائیڈن کے برسراقتدار آنے سے بھی سعودی عرب کے عوام کے لئے ان کے کسی اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔
سوشل میڈیا پرسرگرم سعودی شہریوں نے بھی گذشتہ اتوار کو بڑے پیمانے پر" سعودی نظام کا سقوط " کے زیرعنوان کمپین چلائی تھی ۔
سعودی شہریوں نے اس کمپین میں سعودی حکمرانوں کی بدعنوانی ، ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنگین اقتصادی مشکلات ، بجٹ خسارے اور ملک میں بےروزگاری پرسخت تنقید کی ہے۔